ہیپی فادرڈے یا باپ کادن
گزشتہ کئی سالوں سے ہیپی فادرڈے،ہیپی مدرڈے اور کئی ایک دن منانے کارواج زورپکڑتاجارہاہے ان دنوں پر دل سے رارسمآ! فیس بک ،ٹوءیٹر اور سوشل میڈیاپراپنے والد یاوالدین کی تصاویرشئیرکرکے دوست احباب سے داد اور وشزلی جاتی ہیں
گزشتہ روزبھی دنیا بھر میں ’’فادرز ڈے‘‘ گزشتہ روز پورے جوش و جذبہ سے منایا گیا بچوں نے اپنے والد کو تحائف پیش کئے اور ان کی لمبی عمر کی دعائیں کیں۔ فادرز ڈے کو مدرڈے (مائوں کے عالمی دن) بھرپور انداز میں منائے جانے کے بعد شروع ہوا تھا۔ امریکی صدر جانس نے 1966ء میں جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے قرار دیا تب سے یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے
بحیثیت مسلمان ہماراہردن ہی ہیپی پیرنٹس ڈے ہوناچاہیے اور ہمیں انکی اطاعت وفرمانبرداری کرنی چاہیے اوراپنے ہر عمل سے اپنے والدین کوخوش رکھناچاہیئے اور انکی دعایئں لینی چاہیں