شان مسعود کس مشہور برانڈ کے ایمبیزیڈر بن گئے؟

41

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی کٹس بنانے والے مشہورد برانڈ’گرے نیکولس‘ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا  کہ ہمیں شان مسعود کو اپنے نئے ایمبیزیڈر  کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

اس کے بعد قومی کرکٹر  شان مسعود نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ  گرے نکولس کو جوائن  کرنے  کا مجھ سے انتظار نہیں ہورہا۔

یاد رہے کہ شان مسعود اس وقت وائیٹیلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی قیادت کر رہے ہیں،اور کئی بار میچ وننگ پرفارمنس سے سب کو متاثر کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شان مسعود کی مدد کس نے کی؟بلے باز نے بتادیا

شان مسعود نے 25 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  1378 رنز بنائے، جس میں 4سینچریاں اور 6 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے 5 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 22.20 کی ااوسط سے 111 رنز بنائے  جس میں 1 نصف سینچری شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }