العین (اردوویکلی)::چیف ایگزیکٹوآفیسرسپرفکس آٹوگروپ نویداحمدکی جانب سے پاکستانی اسلامک پرائیویٹ سکول العین طلباء کے لیے نئے ائیرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریا کی تعمیر۔اسکول سے چھٹی کے بعد بچوں کووالدین کے انتظارکے لیئے دھوپ میں کھڑاہوناپڑتاتھاسی ای اوسپرفکس آٹوگروپ نویداحمدنے اس کانوٹس لیااور بچوں کودھوپ کی شدت سے بچانے کے لیئے اس کارخیر کابیڑااٹھایا اور انکے لیئے ایک خوبصورت ائیرکنڈیشنڈویٹنگ ایریا کی تعمیرکرائی۔گزشتہ روزپرنسپل پاکستانی اسلامک پرائیویٹ سکول العین عبدالرشید بنگش اور اساتذہ کے ہمراہ مسٹرنوایداحمد نے ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیاجس پر اسکول انتظامیہ اور والدین نے نئی انتظار گاہ کی تعمیرکی فراہمی پرنوید احمد کا شکریہ اداکیا۔