بھارت میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور

207

بھارت میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور

بھارت میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور

بھارتی شہر حیدر آباد میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں کو تشدد کے بعد ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہرحیدر آباد میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کیا اور پھر اسے ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو علی الصبح الکاپور میں نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سید لطیف الدین نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے ان کا پیچھا کیا اور ان کی گاڑی روک کر ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

سید لطیف الدین کا کہنا تھا کہ ان کے انکار پر انہوں نے اشتعال میں آتے ہوئے گاڑی پرپتھراؤ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

Advertisement

ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندوں نے گاڑی کی کھڑکی پر بھی پتھر مارے اور جب دروازہ کھولا تو انہوں نے مجھ سے ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ڈرائیور لطیف الدین نے خود کو بچانے کے لیے فرار ہونے کے بعد فون پر پولیس سے رابطہ کیا لیکن جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }