مدینہ منورہ کے ریجن سے خام سونا اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت
مدینہ منورہ ریجن کی ام البراک پٹی ’ابا الرحا‘ کے علاقے سے سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
جس کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کی ام البراک پٹی ’ابا الرحا‘ کے علاقے سے سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جب کہ خام تانبے کی 4 کانیں مدینہ منورہ ریجن کی وادی الفرع کے المضیق علاقے میں دریافت ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے اور تانبے کی نئی کانوں کی دریافت 2020 کے دوران جیولوجیکل سروے بورڈ کا اہم کارنامہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دریافت سے مملکت میں کانکنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھے گا جب کہ قومی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔
Advertisement