اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید چھ فلسطینوں کو شہید کردیا گیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے دوران 21 فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔ جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعت کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے ایک فلسطینی غیرمسلح تھا۔
Advertisement
اس سے قبل ایک فلسطینی نوجوان، قصی التمیمی، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گاؤں میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھی مارا گیا۔
اس کے علاوہ 19 سالہ فلسطینی نژاد امریکی لڑکی انور تمیمی کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ایک فوجی جیل میں رکھا گیا ہے۔