یوکرین، روسی افواج کے انخلاء کے بعد خیرسن میں جشن

54

 روسی افواج کا یوکرین کے شہر خیرسن سے انخلاء کے بعد شہریوں نے جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق جب روسی فوجیں خیرسن سے باہر نکل گئیں تو کیف کی افواج کے داخل ہونے کے بعد مرکزی خیرسن اسکوائر میں یوکرین کا قومی ترانہ بج گیا، اور شہریوں نے روسی افواج کے انخلاء پر خوشی کا اظہار کیا۔

روس کے انخلاء کا جشن منانے کے لیے جنوبی یوکرین کے شہر خیرسن کی سڑکوں پر شہری نکل آئے، جو کہ تقریباً نو ماہ قبل ماسکو کے حملے کے بعد کیف کی افواج کی اہم ترین فوجی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

خیرسن کی رہائشی اولہا پائلی پیونا نے کہا کہ جمعہ کو یوکرین کی خصوصی افواج کے داخل ہونے کے بعد وہ اپنی راحت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ڈھونڈ سکی۔

جب یوکرین کی افواج مسکراتی ہوئی خیرسن میں داخل ہوئی تو شہریوں  نے “ہمارے ہیروز کی شان” اور “یوکرین کی شان” کے نعرے لگائے.

Advertisement

بحیرہ اسود پر واقع یوکرین کا اسٹریٹجک بندرگاہی شہر خیرسن میں یوکرین کا قومی ترانہ وسطی کھیرسن اسکوائر میں بج رہا تھا جب ایک چھوٹا سا ہجوم الاؤ کے گرد لپٹے ہوئے گا رہا تھا.

روس نے شہر سے جب اپنی فوجیں دریائے ڈینیپر کے مشرقی کنارے پر واپس بلا لیں تو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے خیرسن کو “ہمارا” قرار دیا.

زیلینسکی نے ٹیلی گرام میں لکھا کہ خصوصی یونٹ پہلے سے ہی شہر میں موجود ہیں انہوں نے رہائشیوں کے ساتھ جمع ہونے والے یوکرائنی فوجیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی اس خبر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہری اپنے قومی پرچموں میں لپٹے ہوئے اور قومی ترانہ بجاتے ہوئے کیف کے مرکزی چوک پر جمع ہرئے۔

ایک یوکرینی شہری 41 سالہ آرٹیم لوکیو نے کہا کہ مجھے پہلے تو اس پر یقین نہیں آیا، میں نے سوچا کہ اس میں ہفتے اور مہینے لگیں گے، ایک وقت میں چند سو میٹر، اور اب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایک دن میں خیرسن پہنچتے ہیں، یہ سب سے بہترین سرپرائز ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے رپورٹر نے کہا کہ روسی افواج کا خیرسن سے انخلاء اس جنگ کا اب تک کا سب سے فیصلہ کن واقعہ ہے۔

Advertisement

رپورٹر نے مزید کہا کہ اس سے یوکرین کے فوجیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جو کہتے ہیں اب انہیں یقین ہے کہ وہ یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }