نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت: تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث ٹائی، سیریز بھارت کے نام

56

نیوزی لینڈ   اور بھارت  کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی  میچ بارش کے باعث ٹائی  ہوگیا،   سیریز 0-1 سے بھارت کے نام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپئر میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آخری اوور میں 160 رنز پر پوری ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔

ڈیوون کونوے 59 اور گلین فلپس 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ مارک چیپمین (12) اور ڈیرل مچل (10) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ نے 4،4 جبکہ ہرشل پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا  ء سے ہی مشکلات کا شکار رہی  تاہم کپتان ہاردک پانڈیا  کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت میچ ٹائی کرنے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

بارش کے باعث میچ رکنے تک بھارتی ٹیم 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بناچکی تھی۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 اوورز میں 76 رنز کا ہدف مقرر ہوا، یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

Advertisement

ہاردک پانڈیا 30 اور دیپک ہودا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سوریا کمار یادیو 13، رشابھ پانت 11، ایشان کشن 10 اور شریاس ایئر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ایڈم ملنے اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد سراج کو 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }