فیفا ورلڈکپ قطر کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں ایران نے ویلز کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے 2-6 سے شکست کھانے والی ایرانی ٹیم نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات بڑھا لیے ہیں۔
کھیل اپنے اختتامی مراحل تک بغیر کسی گول کے برابر تھا کہ 86ویں منٹ میں ویلز کے گول کیپر وینز ہینیسی کو ایرانی کھلاڑیوں سے جھگڑنے پر ریڈ کارڈ کے باعث میدان بدر ہونا پڑا۔
اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران نے انجری ٹائم میں دو گول کرکے 0-2 سے فتح حاصل کرلی۔
ایران کی جانب سے انجری ٹائم کے 8ویں منٹ میں روزبے چشمی اور 11ویں منٹ میں رامین رازیان نے گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
Advertisement