پکڑ دھکڑاور انتقام کی سیاست کوترک کرناہوگا(چوہدری شہبازریحانیہ)

ملکی بقاکے لیئے ذاتی اناکودفن کرناہوگا

64
ابوظہبی(اردوویکلی) لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے ملک میں فوری طورپرعام انتخابات کااعلان کیاجائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرکے انہیں پارلیمان میں بھیجیں۔مہنگائی کاجن قابوسے باہرہے ہرکوئی اپنی من مانی کررہاہےاس سے غریب دیہاڑی دار اورملازم پیشہ طبقہ بری طرح متاثرہورہاہے مگرحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ پائی ان خیالات کااظہارمعروف سماجی وسیاسی رہنما اورچوہدری برادران کے بااعتماد ساتھی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری شہبازرشیدریحانیہ ٹانڈہ نےابوظہبی میں مختصرقیام کے دوران نمائدہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
 چوہدری شہبازریحانیہ نے پاکستان کے موجودہ حالات پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک اورکٹھن دور سےگزررہاہے ملکی ذخائرمیں دن بدن کمی ہوتی جارہی ہے اللہ نہ کرے پاکستان کی پوزیشن دیوالیہ تک پہنچے اس سے پہلے اللہ پاک کسی غیبی امداد سے پاکستان کوجگ ہنسائی سے محفوظ فرمالے۔
موجودہ حکومت عوامی مسائل کےحل میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔ ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری ملازمین، کسان ،مزدوراورغریب طبقات زندہ درگورہورہے ہیں آج عوام سیاست سے بیزار نظر آتے ہیں اس کی وجہ عدم برداشت ہے تمام سیاسی جماعتوں کوپکڑدھکڑکی سیاست سے اجتناب کرکے عوام کے مفادبارے سوچناچاہییے۔ملک کی تمام  سیاسی جماعتوں کا نظریہ حصول کرسی اور لوٹ مارنہیں بلکہ عوامی فلاح وبہبودہوناچاہیئے کیونکہ ہم سب پاکستان کی وجہ سے ہیں ہمیں سب سے پہلے پاکستان اور غریب عوام بارے سوچنا ہوگا کہ ان کے زخموں پرمرہم کیسے رکھناہے جس سے انکی مشکلات میں کمی آئے تمام سیاسی جماعتوں کے منشورمیں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی طرح  عوام کی خدمت، روزگارکی فراہمی اور مہنگائی کا خاتمہ ترجیحی ہوناچاہییے۔اللہ پاک ملک کوموجودہ بحران سے جلد ازجلدنجات عطافرمائے آمین ثم آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }