نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے ساتھ معاہدہ

یواے ای میں مقیم صحافی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے

88
 صدروسینئیرنائب صدرپی جی ایف یواے ای کے اعزازمیں نیشنل پریس کلب اسلام آبدکی جانب سے ظہرانہ کااہتمام
 پی جے ایف یواے ای کا نیشنل پریس کلب کے ساتھ معاہدے کی یادداشت پراتفاق
یواے ای میں خدمات انجام دینے والے صحافی نیشنل پریس کلب کی سہولیات سے مستفیدہوسکیں گے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)::پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای 2023/2024 کے نومنتخب صدر طاہر منیر طاہر اور سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی  جوحالیہ دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں گزشتہ روزانکے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی منتخب باڈی کی جانب سے این پی سی میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر انور رضا ، جنرل سیکٹری خلیل احمد راجہ ، فنانس سیکٹری نیئر علی سمیت گورننگ باڈی کے 15سے زیادہ اراکین نے شرکت کی ۔
اس موقع راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ(یو ایف جے) کے صدر ممبران بھی موجود تھےاس موقع پرنیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔(پریس ریلیزکامتن )::اسلام علیکم ممبران ! ہمیں بے حد خوشی ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدے داروں کا نا صرف پر تپاک استقبال کیا گیا بلکہ چند نہایت مفید اور اہم اقدامات بھی کیے گئے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اور منتخب باڈی نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے ساتھ معاہدہ کرنے پر اتفاق کرلیا ۔ اس سے پہلے یہ معاہدہ صرف برطانیہ پریس کلب کے ساتھ کیا گیا تھا جس کے تحت فورم کے ممبران پریس کلب میں تمام سہولیات سے دیگر ایسوسی ایٹ ممبران کی طرح مستفید ہو سکیں گے جو کہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے ممبران کے لیے اعزا ز ہے ۔ انشا اللہ ہم اوور ایز صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید کاوشیں جاری رکھیں گے ۔ ایم او یو سائن ہونے کے بعد دو دن میں تمام ممبران سے شیئر بھی کیا جائےگا ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }