یورپی پارلیمنٹ کا صحافتی ایوارڈ تین ملکوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے کنسورشیم نے جیت لیا

69

یورپی پارلیمنٹ کا صحافتی ایوارڈ تین ملکوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے کنسورشیم نے جیت لیا

یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے دیا جانے والا Daphne Caruana Galizia صحافتی ایوارڈ تین ملکوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے کنسورشیم نے جیت لیا۔

یونان، جرمنی اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو یہ ایوارڈ 14 جون 2023 کو یونان کے ساحلی شہر پائےلوس سے 50 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوبنے والے فشنگ ٹرالر Adriana کی تباہی کی مشترکہ تحقیقات کے سلسلے میں دیا گیا، جس کے ڈوبنے سے 600 زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

اس تحقیقاتی اسٹوری میں یونانی تحقیقاتی آؤٹ لیٹ سالومن کی مشترکہ تحقیقات نے فارنسس، جرمن پبلک براڈکاسٹر StrgF/ARD اور برطانوی اخبار دی گارڈین کے ساتھ مل کر یہ انکشاف کیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں حالیہ تاریخ میں تارکین وطن کا سب سے مہلک حادثہ پیش آیا۔

ابتداء میں یونانی کوسٹ گارڈز اور دیگر یونانی سرکاری حکام اس بارے میں غلط بیانی کرتے رہے تھے جس کا پتہ اس تحقیقاتی اسٹوری میں ان بیانات کی عدم مطابقت کے باعث لگایا گیا۔

اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کے اسٹراس برگ میں جاری اجلاس کے دوران پارلیمنٹ صدر رابرٹا میٹسولا، نائب صدر پینا پیکیرنو ، برلن پریس کلب کی صدر جولیان ہیلشر اور آزاد یورپی جیوری کے 28 ارکان کے نمائندے نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ 3 مئی اور 31 جولائی 2023 کے درمیان یورپی یونین کے 27 ممالک کے 700 سے زیادہ صحافیوں نے اپنی کہانیاں اس ایوارڈ کیلئے پیش کیں، ان میں سے 12 کو جیوری نے شارٹ لسٹ کیا تھا، اس انعام کی رقم 20 ہزار یورو ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }