پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی نے اپنے کارپوریٹ ممبر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں مفاہمت کی ایک یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے۔۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مسٹرشعیب جاویدحسین نے کہا کہ اس
ایم او یو کا مقصد پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن گلف زون کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے تاکہ خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن گلف زون کی جانب سے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات اور ان کے فوائد کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ متحدہ عرب امارات اور خطے میں رہنے والے تمام اوورسیز پاکستانیوں کومالی تحفظ فراہم کیا جائے۔
شعیب جاوید حسین نے مزید کہاکہ "ہمارا فوکس متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مشغول ہونا ہے، خاص طور پر ہمارے ہم وطن جو یہاں تارکین وطن لیبر فورس کے طور پر کام کر رہے ہیں،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ تارکین وطن انشورنس کے تحت ان کے فوائد اور تحفظ کے بارے میں آگاہی اور معلومات پھیلانا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ہم ان کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ابوظہبی کے لیبر کیمپوں میں آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ ہم کونسل کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خدمت کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے صدر ڈاکٹر قیصر انیس سید نے اسٹیٹ لائف انشورنس کاپوریشن کی تمام مصنوعات کے لیے ممبران کے لیے خصوصی شرح کی پیشکش کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنے پر اسٹیٹ لائف انشورنس کا شکریہ ادا کیا۔ کونسل اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مصنوعات کو خاص طور پر خطے کے صنعتی علاقوں میں رہنے والی کمیونٹی کے لیے فروغ دیتی رہے گی، یہ انہیں تمام خطرات سے بچانے اور ان کے خاندانوں کے فائدے کے لیے۔ مزید برآں، کونسل اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کرے گی۔
ڈاکٹر قیصر انیس نے کمیونٹی کا خیال رکھنے اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر طرح کے تعاون اورپاکستان بزنس کونسل کے ساتھ خصوصی تعاون۔ پرسفیرپاکستان جناب فیصل نیاز ترمذی کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیاا”(اختتام)
پاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مابین ایم او یوپرسائن کے بعد چیف ایگزیکٹوآفیسر اسٹیٹ لائف شیعب جاویدحسین،صدرپاکستان بزنس کونسل ڈاکٹرقیصرانیس سید،زونل ہیڈ گلف زون چوہدری انجم رشید،انچارج سیکٹر/ایریامینجرابوظہبی حکیم واجد حسن قریشی،پبلک ریلیشن آفیسرسکندربھٹو،بورڈممبرپی بی سی نسیم اقبال،اعجاز شیخ کاسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کے ہمراہ گروپ فوٹو