صدرپاکستان عارف علوی کی وزیراعظم یواے ای شیخ محمدبن راشد المکتوم سے ملاقات

ایکسپو2020 نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔

181
ایکسپو2020 نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔
دبئی(اردوویکلی)::صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صدرو وزیراعظم اورحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے آج دبئی میں ملاقات کی۔دبئی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدرپاکستان  کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق صدر پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کو دبئی ایکسپو2020کے کامیاب افتتاح پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو2020 نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، دبئی ایکسپو 2020 خطے اور دیگر ممالک کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ روابط اور شراکت داری قائم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی ۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور ایکسپو مینجمنٹ ٹیم کی زبردست کوششوں کو سراہا جو دنیا کی سب سے زیادہ متنوع اور وسیع پیمانے پر حصہ لینے والی نمائش کا اہتمام کررہے ہیں ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کو پاکستان پویلین کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان پویلین پاکستان کے پوشیدہ اور دریافت شدہ خزانوں کی نمائش کرے گا۔صدر مملکت نے اماراتی وزیرِ اعظم کو متحدہ عرب امارات کے 50ویں سال( گولڈن جوبلی) تقریبات پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے اپنے ملک کو علاقائی تجارت ، ٹرانسپورٹ ، لاجسٹکس ، ٹیکنالوجی اور سیاحت کے مرکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے افغانستان کی صورتحال سمیت دو طرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اعاد ہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی اور گہرے تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔ملاقات میں معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ووزیرتجارت عبدالرزاق داؤدبھی موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }