صوبہ پنجاب کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز

صوبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں(وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال)

154
صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں(میاں محمداسلام اقبال)
ایکسپو2020 دبئی:پاکستانی صوبے پنجاب کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئےاقدامات کا اغاز
دبئی(اردوویکلی)::ایکسپو 2020 دبئی میں شریک، پاکستانی صوبے پنجاب کی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، سہولت فراہم کرنے اور اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے دو نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ انوسٹمنٹ پورٹل کا پہلا اقدام ایک آن لائن ریسورس سینٹر ہے جس کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کورہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کا آغاز پاکستان پویلین میں سٹارٹ اپ موٹ اور پروجیکٹ نمائشوں کے ساتھ ساتھ کیا جا رہا ہے۔ دوسرا اقدام متحدہ عرب امارات ہیلپ ڈیسک ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس کا دفترمتحدہ عرب  امارات میں قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر مائل کرنا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبہ پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میاں محمد اسلم اقبال نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یو اے ای میں پاکستان کے سفیر جناب افضال محمود بھی موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }