۔50ویں قومی دن کی خوشی میں چوہدری محمدصدیق کی جانب سے ظہرانے کااہتمام

یواے ای کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

214
یواے ای کے 50ویں قومی دن پرچوہدری محمدصدیق کی جانب سے تقریب کااہتمام۔
میاں طارق رضاآف جہلم کی خصوصی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی):: ممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین الصدیق ٹریڈنگ وصدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدصدیق نے متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کی خوشی میں اپنی رہایش گاہ پرایک پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیا جس میں یواے ای کے شہری محمداکبرزرداد،پاکستان سے آئے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جہلم میاں طارق رضا،چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ایگزیکٹوممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرور،قاضی محمدجمیل،طارق جاویدقریشی،چوہدری جہانگیر،ملک محبوب ربانی، طارق چوہدری ،نویداحمد،ملک ندیم اعوان،چوہدری وقاص صدیق،اللہ بخش سمیت دیگرمعززمہمانوں نے شرکت کی۔یواے ای کے قومی دن کی مناسبت سے ایک خوبصورت کیک بھی کاٹاگیا۔اس موقع پر یواے ای کے حکمرانوں کی صحت وتندرستی وسلامتی یواے ای کی ترقی اور بانی امارات شیخ زاید کے لیئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔میزبان تقریب چوہدری محمدصدیق نے اپنے صاحبزادے وقاص صدیق چوہدری کے ہمراہ مہمانوں کی تشریف آوری پرانکاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }