پاکستان اور بھارت کا آسٹریلیا میں ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان

117

پاکستان اور بھارت  کے درمیان آسٹریلیا میں  ایک تاریخی ٹیسٹ  میچ کھیلنے کے  لیے بات چیت جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ  میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ایک ٹیسٹ میچ یا ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان  رواں ماہ  میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے میچ میں 90 ہزار  شائقین کی شرکت کے بعد ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلے  جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 15 سال قبل 2007 جبکہ وائٹ بال سیریز 10 سال قبل 2012 میں بھارت میں کھیلی گئی تھیں۔

 اس کے بعد سے دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی میگاایونٹس یا ایشیا کپ میں ہی مد مقابل آئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }