لولو کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے خصوصی اُضحیہ آفرز متعارف
مقامی اور درآمد شدہ اعلیٰ معیار کے گوشت کی وسیع رینج یو اے ای بھر میں دستیاب
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر تازہ گوشت کی طلب میں نمایاں اضافے کے پیش نظر بڑے ریٹیلرز اور فوڈ ڈسٹری بیوٹرز نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ خطے میں عید الاضحیٰ گوشت کی فروخت کے حوالے سے سال کے مصروف ترین سیزنز میں شمار ہوتی ہے۔
معروف ریٹیل گروپ لولوگروپ نے بھی اپنی تمام شاخوں میں بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی لاجسٹک انتظامات کیے ہیں۔ عید کی تیاریوں کے تحت لولو نے مختلف بین الاقوامی مارکیٹس سے تازہ گوشت کی درآمد کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کا انتظام کیا ہے۔
صارفین کے لیے مقامی عرب یو اے ای لیمب کے ساتھ ساتھ صومالیہ اور بھارت سے درآمد شدہ لیمب بھی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے، جس کی قیمتیں 859 درہم سے شروع ہوتی ہیں۔
تمام جانور منظور شدہ میونسپل سلاٹر ہاؤسز میں شریعہ اصولوں کے مطابق تازہ اور مقامی طور پر ذبح کیے جاتے ہیں۔ گوشت کو صارفین کی ضروریات اور پسند کے مطابق کاٹ کر پیک کیا جاتا ہے اور عید کے اگلے دن ڈیلیوری یا کولیکشن کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
لولو کے عالمی سورسنگ نیٹ ورک کے ذریعے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور دیگر حلال سرٹیفائیڈ ممالک سے تازہ گوشت درآمد کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام مصنوعات مستند فارمز اور سلاٹر ہاؤسز سے حاصل کی جاتی ہیں، جو بین الاقوامی فوڈ سیفٹی اور سخت حلال معیارات پر پورا اترتے ہیں۔
روائتی تازہ گوشت کے علاوہ صارفین میں ریڈی ٹو کوک(پکانے کے لیئے تیار) اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے میرینیٹڈ گوشت، باربی کیو آئٹمز اور پری پیکڈ عید فوڈ سلوشنز کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو صارفین کی بدلتی ہوئی خریداری ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
### لولو اسٹورز میں خصوصی اُضحیہ آفرز
عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں لولو گروپ نے اپنے تمام اسٹورز میں خصوصی اُضحیہ اور قربانی آفرز متعارف کرائی ہیں، تاکہ صارفین کو فارم فریش مویشیوں کے متنوع اور معیاری آپشنز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں۔
اس خصوصی رینج میں اعلیٰ معیار کی صومالی بھیڑ اور بکری، یو اے ای عربک لیمب، بھارتی بکری، نعیمی لیمب اور بیبی کیمل جیسے آپشنز شامل ہیں، جو مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ تمام مصنوعات مقامی طور پر ذبح کی جاتی ہیں، شریعہ اصولوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، اور اعلیٰ معیار و تازگی کے سخت معیارات پر پوری اترتی ہیں