پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

101

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے یہ سنگ میل 31 اننگز میں عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم نے لاہور میں بنگلادیش کے خلاف جاری میچ کے دوران جیسے ہی چھٹا رن لیا، وہ بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بطور کپتان 2 ہزار رنز کا سنگ میل جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی اور انگلش ٹیم کے مورگن نے 48، 48 اننگز میں عبور کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }