قونصل خانہ پاکستان دبئی کا نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے اشتراک سے افطار وکمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام

5

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کا نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے اشتراک سے افطاروکمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد۔

 قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے

 نمایاں ترسیلات بھیجنے والے افراد کو خصوصی تحائف اور انعامات سے نوازاگیا۔

 دبئی(اردوویکلی)::قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے نیشنل بینک آف پاکستان  اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون سے 22 فروری 2026 کو سوناپور، دبئی کے الغُریر ورکرز کیمپ میں افطار ڈنر اور کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی اراکین میں آگاہی پیدا کرنا، پاکستان کی معیشت میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران ان کے ساتھ افطار کی سعادت حاصل کرنا تھا۔

 اس گرینڈ تقریب میں پریس قونصلرمحمد صالح، کمیونٹی ویلفئیراتاشی جنید مرتضیٰ و عمران شاہد کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے نمائندگان اور پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکرز کیمپ کے دورے کے دوران انہوں نے رہائشیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی مسلسل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ شمالی امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی معاونت کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری ذرائع سے رقوم کی ترسیل نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط بناتی ہے بلکہ محنت کشوں کی کمائی کے تحفظ اور سلامتی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کمیونٹی اراکین کو متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کی تلقین کی۔

راشد الاسلام، بزنس لیڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، نے پاکستان کی معیشت میں اوورسیز ترسیلاتِ زر کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت پاکستان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے الانصاری ایکسچینج کی پروموشنل مہمات اور این بی پی اکاؤنٹس میں براہِ راست رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے کیش ریوارڈ اسکیم کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

تقریب کے دوران نمایاں ترسیلات بھیجنے والے افراد کو خصوصی تحائف اور انعامات پیش کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }