یواے ای اور اتحادی ممالک کی ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت۔

38

متحدہ عرب امارات اور اتحادی ممالک کی ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت۔

خود مختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات، ریاست قطر، مملکت سعودی عرب، مملکت بحرین، ہاشمی سلطنت اردن، ریاست کویت اور  امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے خطے بھر میں خود مختار ریاستوں پر کیے گئے اندھا دھند اور غیر ذمہ دارانہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ان بلااشتعال حملوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، کویت،عمان قطر، سعودی عرب اور عراق، بشمول کردستان ریجن آف عراق، کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں شہری آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہوئے اور شہری تنصیبات و بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان کے مطابق ایران کی کارروائیاں خطرناک اضافہ ہیں جو متعدد ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی کرتی ہیں اور خطے کے استحکام کو سنگین خطرات سے دوچار کرتی ہیں۔ شہریوں اور غیر متحارب ممالک کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ اور عدم استحکام کو ہوا دینے والا طرزِ عمل قرار دیا گیا۔

ممالک نے اپنے شہریوں، سرزمین اور خود مختاری کے دفاع میں مکمل اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کے مقابلے میں اپنے جائز حقِ دفاع کی توثیق کی۔

مشترکہ بیان میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مؤثر فضائی اور میزائل دفاعی تعاون کو سراہا گیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر کہیں زیادہ جانی و مالی نقصان کو روکا جا سکا۔

یاد رہے گزشتہ دو دنوں میں ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز حملوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں 3افرادمارے گئے جس میں ایک پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی تارکین وطن شامل ہیں ۔ حکام نے  بتایا ان حملوں میں  58لوگ معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی، مصری، ایتھوپیا، فلپائنی، پاکستانی، ایرانی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی، سری لنکا، آذربائیجانی، یمنی، یوگنڈا، اریٹیرین، لبنانی اور افغان سمیت متعدد قومیتوں کے شہری اور رہائشی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 165 بیلسٹک میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیاگیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }