لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار سنگ میل عبور کر لیا

17

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 وکٹیں مکمل کرلیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں محمد عباس نے بین ڈکٹ اور ایمو گے کو پویلین بھیج کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 17 رنز بنانے والے بین ڈکٹ کو آؤٹ کرکے اپنی 900ویں فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کی۔

محمد عباس نے یہ سنگ میل اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.43 کی اوسط، 57 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 15 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں  حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے۔

اس کارنامے کے بعد عباس 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 1157 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 1056، سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا 1010 اور انگلینڈ کے ٹم مرٹاگ 959 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 13 اوورز میں 57 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی، تینوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔ انگلش کپتان جو روٹ کی اہم وکٹ بھی محمد عباس نے ہی حاصل کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }