کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ

14

ڈیفنس چھوٹا بخاری کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں دو خواتین کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقدمے کے اندراج کی وجوہات اور کیس کے حقائق کی مکمل چھان بین کی جائے گی جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ توحید الرحمان معاملے کی انکوائری کریں گے۔

 تفتیشی پولیس کے مطابق واقعے کے مقدمے کا چالان تاحال جمع نہیں کرایا گیا جبکہ مقدمے سے چھینا جھپٹی اور چوری کی دفعات خارج کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج میں جانبداری سامنے آئی تو ملوث افراد اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا سادہ لباس اہلکار مبینہ طور پر کورنگی پولیس کا اہلکار ہے، تاہم انکوائری کے دوران فوٹیج میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈیفنس خیابان بخاری کے رہائشی فلیٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے اور تشدد کے واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں نور العین کو زخمی اور خوفزدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، خاتون کے مطابق ناک اور منہ سے خون نکل رہا تھا، بال نوچے گئے جبکہ آنکھ پر بھی زخم آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }