خواتین سے وارداتیں کرنے والا باپ بیٹے کا گینگ،دونوں گرفتار

15

لاہور:

شادمان پولیس نے خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرنے والے باپ بیٹے پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں مکہ کالونی سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے نے اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر سنیچر گروپ بنا رکھا تھا۔

ملزمان گلبرگ، شادمان اور گردونواح میں خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو خواتین سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان نے 2 روز قبل ایک ہی دن میں 3 خواتین سے پرس چھینے تھے۔

ایس پی اسد علی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں طیب اور شیراز شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }