عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت، تین ملزمان مقدمے میں نامزد

15

عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس کی زیر حراست تین ملزمان کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر لاریب اور عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر لاریب اور ڈرائیور اصغر کو عبداللہ طاہر کی لوکیشن ملزمان تک پہنچانے اور سہولت کاری میں نامزد کیا گیا، جبکہ ریکی کرنے والے ملزم کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

نامزد ہونے والے ملزمان سمیت کل پانچ ملزمان سی سی ڈی پولیس کی حراست میں ہیں، تاہم مرکزی شوٹر ارسلان اور دو دیگر شوٹرز کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ لاریب شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مدعی مقدمے کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل غلام عباس چڈھر نے وکالت نامہ جمع کروایا، جبکہ ملزمہ کی جانب سے اظہر مئیو ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

پولیس نے ریکارڈ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی، عدالت نے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ لاریب شہزادی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }