کراچی:
کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کترنوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے قابو پالیا آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔