کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

15

کراچی:

شہر قائد میں گلبہار اور شاہ لطیف پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق گلبہار پولیس کا حاجی مرید گوٹھ میں ندی کے کنارے مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت 28 سالہ محبوب علی کے نام سے ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شاہ لطیف پولیس کا بھینس کالونی موڑ پر مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 40 سالہ عبدالطیف کے نام سے ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }