مریم نواز کی طلبہ کیلئے ای بائیکس اور اسکوٹی اسکیم، لاہور میں Gen-Z کاؤنٹرز بھی قائم

14

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت طلبہ و طالبات خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ای بائیکس اسکیم، اسکوٹی ٹریننگ اسکولز اور Gen-Z کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق طلبہ کی سہولت کیلئے پانچ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں جبکہ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام لائسنس سینٹرز میں Gen-Z اسکوٹی کاؤنٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

اسکوٹی لائسنس کے حصول کیلئے طلبہ و طالبات کو شناختی کارڈ یا فارم ب کے ساتھ گارڈین کے ہمراہ آنا ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹرسائیکل لائسنس جبکہ 6 ہزار 546 جووینائل پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

لاہور میں آبشار ڈرائیونگ اسکول، لبرٹی خدمت مرکز اور گریٹر اقبال پارک میں سکوٹی ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ پر بھی اسکول قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ایل او ایس فیروزپور روڈ پر خواتین کو مفت سکوٹی چلانے کی تربیت دی جارہی ہے اور شہر بھر میں خواتین کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ اسکولز سے ہزاروں خواتین بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں اور انہیں خودمختار بنانے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکوٹی اسکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شہر میں خواتین کیلئے سکوٹی کی تربیت کے پانچ اور گاڑی چلانے کی تربیت کے 12 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق خواتین کی خودمختاری سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی اور سماجی و معاشرتی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }