خیبرپختونخوا؛ ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شہید ہوگئے

20

خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر محسود شہید ہوگئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ای سی پی کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر ضلع ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان شمشاد محسود بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے گاؤں آئے ہوئے تھے اور ٹانک کے علاقے گرہ بلوچ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور وہ زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی ڈائریکٹر جنرل کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیان میں کہا کہ مرحوم نہایت دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے، ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی اور یہ واقعہ خالصتا ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید شمشاد خان  اپنے ساتھیوں اور رفقائے کار میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر، ارکان الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن  کمیشن اور تمام ملازمین الیکشن کمیشن نے اس الم ناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمشن اور اس کے تمام ملازمین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سےتحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }