کراچی:
کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے حادثے کے ذمے دار کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر بوٹ بیسن تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے سردخانے منتقل کردی۔