بھارت کی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

21

پاکستان نے بھارت کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 27 نومبر توسیع کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی پی اے) نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا، جس کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضا کی بندش میں 27 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان پی پی اے نے کہا کہ نیا نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل 2025 سے پاکستانی فضائی حدود بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }