اسلام آباد:
گورنرراج کے نفاذ کے بعد پشاورمیں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں.
پشاور انتظامیہ نے رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، پشتہ خرہ چوک اور پی ڈی اے ٹول پلازہ پر تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت دینے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
پشاورمیں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خود کر رہے ہیں جس کا مقصد تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بنیادی مقصد سڑکوں کی حدود بحال کرنا اورغیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ ہے۔
خیبرپختونخوامیں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی