کراچی: انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں تفتیشی افسر سمیت 3 گواہان کے بیانات قلمبند

17

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کوکین کوئن انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔

مقدمات میں تفتیشی افسر سمیت تین گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے،  تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سمیر بطور رائیڈر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم نے دوران تفتیش انمول پنکی کے نیٹ ورک کی نشاندھی کی، ملزمہ پنکی مقدمہ میں مفرور تھی، رواں سال ملزمہ دوسرے کیس میں گرفتار ہوئی۔

وکیل صفائی نے گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے مہلت کی استدعا کی، عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

2 مقدمات میں ملزمہ پنکی کی بریت کی درخواست بھی دائر کردی گئی جس میں کہا گیا کہ  ملزمہ پنکی کو مقدمات سے بری کیا جائے۔

ملزمہ کیخلاف مقدمات تھانہ درخشاں میں 2021 میں درج کیئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }