ضلع ایسٹ کے علاقے گلستان جوہر میں گل چوک کے قریب پولیس اور شاہین فورس کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، گولیاں، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا، سچل کے علاقے سے بھی ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
صفورا غازی گوٹھ میں گو پمپ کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت جمیل ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔