چہرے کی ڈھیلی جلد کو ٹائٹ اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

23

بڑھتی عمر، موسم کی تبدیلی اور جلد میں نمی کی کمی کے باعث چہرے کی جلد اپنی تازگی اور لچک کھونے لگتی ہے، جبکہ باریک جھریاں بھی نمایاں ہو سکتی ہیں۔

ایسے میں بہت سے لوگ مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ انڈے کی سفیدی سے تیار کیا جانے والا فیس ماسک بھی انہی روایتی نسخوں میں شامل ہے، جسے جلد میں عارضی کھنچاؤ پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انڈے کی سفیدی کا فیس ماسک کیسے بنائیں؟

اس گھریلو ماسک کی تیاری کے لیے درج ذیل چیزیں استعمال کی جاتی ہیں:

– ایک انڈے کی سفیدی

– آدھا چائے کا چمچ چینی

– ایک وٹامن ای کیپسول کا تیل

ماسک تیار کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے انڈے کی سفیدی کو زردی سے الگ کر کے صاف پیالی میں ڈالیں۔

اس میں چینی اور وٹامن ای کا تیل شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اچھی طرح پھینٹیں، یہاں تک کہ آمیزہ جھاگ دار ہو جائے۔

اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر 15 سے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }