کراچی:
کراچی میں شاہراہ فیصل پر پاکستان پوسٹ آفس کے قریب تیز رفتار کار نے فیملی کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں فیملی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں خواتین سوار تھیں جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔