محسن نقوی کا فائر بریگیڈ رسپانس ٹائم چیک، ایف 11 تک سکائی لفٹ نے 12 منٹ میں سفر کیا


اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر فائٹنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے کال سینٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے کی موجودگی اور کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔

محسن نقوی ڈرائیور کے ساتھ سکائی لفٹ گاڑی میں بیٹھے اور فائر بریگیڈ اسٹیشن سے ایف 11 تک گاڑی کے رسپانس ٹائم کا جائزہ لیا، سکائی لفٹ گاڑی نے یہ سفر تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ اسٹیشن سے فائر فائٹنگ گاڑی فوری طور پر روانہ ہونی چاہیے اور رسپانس ٹائم مزید کم کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ تیز تر اور فوری رسپانس سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }