پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، بلاول بھٹو زرداری


رحیم یار خان:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، ہم صرف جنوبی پنجاب صوبے تک کی حد تک قائل ہیں۔

رحیم یار خان میں میڈیا کانفرنس سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی آفت سے گزر رہا ہے، پاکستان کا نوجوان پریشان ہے، مہنگائی غربت سے عوام پریشان ہیں، کسان کو فصل کی قیمت نہیں ملتی، پیپلز پارٹی غریب دوست پارٹی ہے، حکمرانوں کو اصل معاشی آفت کی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ یہ وقت انتقام کا نہیں ہے سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازع نہ بنائیں، اپنا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے، بھرپور ساتھ دینے پر مخدوم سید احمد محمود اور بیٹوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، ہم صرف جنوبی پنجاب صوبے تک کی حد تک قائل ہیں۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }