– بول نیوز

108

حال ہی میں عمر اکمل کے مکی آرتھر اور وقار یونس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کے بعد سابق ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عمر اکمل کو کہا ہے کہ پہلے آپ خود کو

آئینے میں دیکھیں۔

حال ہی میں عمر اکمل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مکی آرتھر نے میرا کیریئر خراب کر دیا، اس وقت کی سلیکشن کمیٹی اور مقامی کوچز نے میرا ساتھ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان ٹیم کے ان نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے  مکی آرتھر اور وقار یونس کو غیر پیشہ ورانہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ 2017 میں عمر  اکمل نے دعویٰ کیا کہ آرتھر نے ان کی توہین کی اور ان کے خلاف بری زبان استعمال کی۔

تاہم سابق کوچ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور عمر اکمل  نے ان کے بارے میں جو کچھ کہا اس کی تردید کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }