چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ کی شادی خانہ آبادی
ضلع گجرات کی سال 2025/2026 کی بڑی شادی
شادی ہوتو ایسی۔۔۔ جسے دیکھ کرہرکوئی کہے واہ کیابات ہے
سال 2025/2026میں ہونے والی شادیوں میں سب سے بڑی تقریب
چوہدری نوازرشیدریحانیہ کے صاحبزادے اورچوہدری شہبازرشیدریحانیہ کے بھتیجے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ کی شادی خانہ آبادی کی گرینڈ تقریب۔
ٹانڈہ ضلع گجرات میں منعقد ہونے والی شادی کوضلع کی بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔
شادی کی تقریبات ایک ماہ سے زیادہ جاری رہیں
ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی شادی میں خصوصی شرکت
چوہدری شیربہادرآف شاہ پورخاندان کی جانب سے مہندی کی رسم کی شاندارتقریب،دوستی کاحق اداکردیا
اتحادگروپ اور پنجاب گروپ یواے ای کے دوستوں کی بھرپورشرکت مہمانوں کے پرتپاک استقبال اورتقریب کے انتظامات میں بھرپورطورپرحصہ لیا۔
شادی کی تقریبات میں روائتی پنجابی ثقافت کی بھرپورعکاسی کی گئی
معروف شاعرمیسم کھوکھر اوربین الاقوامی فوک سنگرعارف لوہارکی شاندار پرفرمارمنس
ریحانیہ پیلس ٹانڈہ اور جابرفارم ہاؤس ٹانڈہ پریواے ای اورپاکستانی پرچم لہرائے گئے
گجرات (چوہدری ارشدسے)::شادیوں کو دو دلوں اور دو خاندانوں کا ملن اور محبت کا جشن قرار دیا جاتا ہے اورچند لوگوں کے لیے یہ شان و شوکت کے مظاہرہ کے لیے موقع بھی ثابت ہوتی ہیں شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اور اس جملے کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی تقاریب کواس قدرشاندار اور یادگاربنادیاجاتاہے جو ایک طویل عرصہ تک یادرکھی جاتی ہیں جسے دیکھنے والے حیران اوردنگ رہ جاتے ہیں , ایسی ہی ایک شادی ماہ رواں میں معروف سماجی وکاروباری شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف ٹرانسپورٹ یواے ای چوہدری نوازرشید ریحانیہ کے صاحبزادے اورٹانڈہ کی معروف سیاسی اورسماجی شخصیت چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کے بھتیجے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ کی شادی اپنے تایاچوہدری شہبازریحانیہ کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی جو کہ ٹانڈہ اور گردونواح کی بڑی اورمہنگی ترین شادیوں میں سے ایک بن گئی
حمزہ نوازریحانیہ ٹانڈہ اور متحدہ عرب امارات کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت چئیر مین پنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری نوازرشیدریحانیہ کے بڑے صاحبزادے ,حاجی چوہدری محمدرشیدریحانیہ (مرحوم) کے پوتے اورچوہدری حمادنوازریحانیہ ،چوہدری جابر شہبازریحانیہ اورچوہدری جابر سلطان ریحانیہ کے بڑے بھائی ہیں جبکہ ان کی شریک حیات انکے سگے تایا اورعلاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کی صاحبزادی ہیں۔ حمزہ اورہاجرہ کی شادی سے دوبھائیوں کا خونی رشتہ مزید مضبوط ہوگیاہے
چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ رشتہ ازواج میں منسلک ھو گئے اُن کی شادی بخیروخوبی سرانجام پائی۔ بارات کے استقبالیہ کے لیئے ضلع گجرات کی معروف گرینڈمارکی میں انتظام کیاگیاجبکہ دعوت ولیمہ کی پُروقار گرینڈ تقریب ریحانیہ فیملی کے ذاتی جابر فارم ہاؤس ٹانڈہ میں منعقد ھوئی جو کہ ٹانڈہ کی تاریخ سب سے بڑی شادی کی تقریب تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شادی کی یہ عظیم تقریب ایک بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی دعوت ولیمہ میں ضلع گجرات آزاد کشمیر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سمیت ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ،گجرات کی تمام یونینزکےسابق چیئرمینوں سابق ناظمین اور کونسلروں کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ میں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی ، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ، سابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم، نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کی شادی کی دھوم نہ صرف اپنے علاقہ بلکہ پورے ضلع گجرات بھر میں مچی ہوئی ہے۔ یہ ضلع گجرات کی تاریخ کی بڑی اورمہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔
پورامہینہ پورے رنگ ونوراور آب وتاب سےجاری رہنے والی اس شادی کی تقریبات میں پری ویڈنگ پارٹیز، روایتی مہندی اورڈھولک ، موجودہ دورکے فیمس پنجابی شاعر وٹک ٹاکر میسم کھوکھر اورمعروف سنگرعارف لوہارکی اپنے بیٹوں سمیت جابرفارم ہاؤس پرشاندارپرفارمنس نے شادی کی رونقوں کومزیددوبالاکردیا۔
،بارات میں دولہاکے لیئے دنیا کی قیمتی ترین گاڑی رولزرائس جبکہ باراتیوں کے لیئے بھی رینج رورز،لینڈکروزرجیسی قیمتی اور لگژری گاڑیوں کی ایک وسیع رینج کاانتظام کیاگیاتھا۔
اس گرینڈ شادی میں شامل ہونے والے مہمانوں کی فہرست میں عمائدین ضلع بشمول بزنس ٹائیکونز، مشہورومعروف سماجی شخصیات، سیاست دان،اتحاد گروپ،پنجاب گروپ، یواے ای ،اسپین ،یورپ ،امریکہ ،انگلینڈ اور دیگرممالک سے اوورسیزپاکستانیوں سمیت مختلف صنعتوں کی بااثر شخصیات شامل تھیں۔ جوچوہدری نوازرشیدریحانیہ اورچوہدری شہبازرشیدریحانیہ کی سماجی وسیاسی حیثیت اورانکی ڈیرہ داری اوروسیع القلب مہمان نوازی کی عکاسی کرتی ہے۔
ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں منعقد ہونے والی یہ شادی ضلع گجرات کی تاریخ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی اس شادی کی خاص بات اس میں ثقافتی ورثے کی نمائش بھی کی گئی جس میں جابر فارم ہاؤس کی پنجابی ثقافت کے مطابق زیب وآرایش ، گھوڑں کی نمائش ،روائیتی بگھی اورروائیتی وثقافتی ملبوسات بھی پہناوے میں استعمال کیئے گئے جس نے شادی کی خوبصورتی کومزیدچاندلگادیئے ۔ مزید برآں پورے جابر فارم ہاؤس پروطن عزیزکےسبزہلالی اورمتحدہ عرب امارات کے قومی پرچم لہراتے نظرآرہے تھے جس سے وطن عزیز کی مادری اورفطری محبت اورمتحدہ عرب امارات سے بھی دلی محبت کااظہارکیاگیا۔
شادی تقریبات میں پنجاب گروپ یواے ای کے ہردلعزیزممبر اورچوہدری نوازرشیدریحانیہ کے قریبی دوست انجینئیر چوہدری شیربہادرآف شاہ پور،فرزند ارجنمدچوہدری لیاقت علی آف شاہ پورکی جانب سے انکے آبائی گاؤں شاہ پورسے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں مہندی ریحانیہ پیلس ٹانڈہ لائی گئی ،مہندی ریحانیہ پیلس ٹانڈہ پہنچنے پرگاڑیوں کے قافلے کو جابر فارم ہاؤس کے خوبصورت گھوڑوں نے اپنے حصارمیں لے لیا اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی یوں مہندی کی گرینڈ تقریب کااہتمام کرکے چوہدری شیربہادرنے حالیہ دوستی کے مضبوط بندھن کومزیدبنادیا۔۔
تقریب میں دولہا،دلہن اورمہمانوں نے خوبصورت روائتی ثقافی اورجدیدفیشن کے قیمتی ملبوسات زیب تن کیے،شادی کے مقامات کوتازہ پھولوں، جگمگاتی روشنیوں اور شاندار سجاوٹ سے مزین کیا گیا تھا جس سے تقریبات میں ایک جادوئی ماحول پیدا ھوا۔ ہائی پروفائل پرفارمنس اور مہمانوں کی وسیع مہمان نوازی شامل تھی۔
رش اورمہمانوں کی بڑی شرکت کومدنظررکھتے ہوئے سیکیورٹی کاخصوصی طورپر اہتمام کیا گیا تھا ، اس شادی کومقامی میڈیا نے وسیع پیمانے پر کوریج دی جبکہ مہندی ، بارات کی روانگی اور دعوت ولیمہ کی تقریب کولائیونشرکیاگیاجسے مقامی اورگردونواح کے عوام کی کثیرتعدادنے دیکھا اوررشک کااظہارکیا
مہندی ،ڈھولک ،مائیوں ،فنکاروں کی پرفارمنس بارات اورولیمہ تقریبات کےمقامات کو تازہ اورسجاوٹی پھولوں، جگمگاتی روشنیوں اور شاندارسجاوٹ اور آرائش و زیبائش سے سجانے کا بھی خصوصی طورپراہتمام کیا گیا تھا جس سے تقریبات کے لیے ایک جادوئی ماحول پیدا ہوا تھا جس کا تصور صرف بالی ووڈ کی فلموں میں ہی نظر آتا ہے۔
عام لوگوں کی اکثریت کے لئے شادی کے اخراجات انتہائی کمر توڑ ہوتے ہیں لہٰذا کوشش کی جاتی ہے کہ شادی کا فنکشن مختصر ہی رکھا جائے، مگر حمزہ نواز ریحانیہ کی شاہانہ شادی کی تقریبات شروع ہوئیں تو کئی ہفتوں تک پھیل گئی
مسلسل کئی روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں،دھند شدید سردی کے باوجود اہل علاقہ اور دیارغیر سے آئے ہوئے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہندی ،مائیوں ،بارات کی روانگی اورگرینڈمارکی آمد پر ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاورکیےگئے۔
چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یو اے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ آف ٹانڈہ کے صاحبزادے چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ کی شادی ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت مینجنگ پارٹنر پنجاب گروپ آف کمپنیز یو اے ای چوہدری شہباز رشید ریحانیہ ٹانڈہ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کی پروقار تقریب گرینڈ مارکی گجرات میں منعقد ہوئی جبکہ مہمانوں کی بڑی تعدادکے پیش نظر گرینڈولیمہ کی تقریب جابرفارم ہاؤس ٹانڈہ پرمنعقدکرنے کافیصلہ کیا،جس میں مدعومہمانان گرامی کے علاوہ عام پبلک کوبھی نہ روکاگیا اور انکو بھی باعزت طریقہ سے ہالزمیں وی وی آئی پی مہمانوں کی طرح ٹریٹ کیاگیا ولیمہ میں سہ پہر سے لیکرنمازعشا تک تسلسل سےکھانا جاری رہا۔۔
بارات وگرینڈولیمہ تقریبات میں شرکت کرنے والے معزز معززمہمانان گرامی میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی،سابق ایم پی اے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نوازاجنالہ ، ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال ، سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ایم ایل اے چوہدری اکبر ابراھیم، سابق امیدوار ایم ایل اے چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ ، چوہدری لیاقت شاہ پور،چوہدری ولائت اللہ اویس ڈؤئیاں ،سابق مشیروزیراعلی پنجاب چوہدری محمداشرف ریحانیہ،سابق مشیروزیراعلی پنجاب سید عدیل شاہ ،ریحانیہ برادری کے معززرہنما چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،چوہدری ندیم احمد ملہی روح رواں ملہی گروپ،چوہدری اقصد وڑائچ ملہی گروپ،جسٹس نوید چوہدری،پیرخالد شاہ، چوہدری جمشید وڑائچ،چوہدری عامروڑائچ،اسپین سے حاجی خادم حسین کسانہ ،چوہدری اخترآف چھوکرکلاں کے صاحبزادے چوہدری عمران اختر،چوہدری سفیان اخترچھوکرکلاں،چوہدری طیب جٹ،چوہدری غلام مصطفے کسانہ،چوہدری عدنان خادم،چوہدری ذیشان نصر،چوہدری ہارون کسانہ ،چوہدری عبداللہ نصر،چوہدری یاسر ریحانیہ،،چوہدری محمدنوازریحانیہ ،چیئرمین چوہدری محمد ارشد بھٹی، مرزا وحید بیگ گوشی ، چیئرمین چوہدری نزیر احمد ، چوہدری پرویز ریحانیہ ، چوہدری ناظم حسین ریحانیہ، چیئرمین چوہدری غلام سرور ریحانیہ ، چیئرمین چوہدری فیاض احمد چیچی ہاڈکہ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات ڈاکٹر چوہدری وقاص غفور،باباجی غلام عباس المعروف باباگلہ لاہور،رحمت اللہ چوہدری،ملک فتح محمد،علی ملک ،چوہدری منیراحمد،چوہدری رخسار،طارق جاوید قریشی،قاضی نثار احمد،طارق محمودراجا،نویدطارق راجا،خالدمحموراجا، ،چوہدری نثار خان ڈھو امریکہ، چوہدری ذوالفقار علی جٹ ، چوہدری سہیل ریحانیہ ،چوہدری فضل ابراھیم ، چوہدری اختر عباس وڑائچ ،چئیرمین چوہدری محمود احمد شاہین ہنج ، مرزا امجد حسین چوہدری احسان صادق چیچی ،ایم ڈی ویلج ہسپتال ٹانڈہ ڈاکٹر محمد ولایت ، چوہدری گل نواز پوڑ ممبر ضلع کونسل آزاد کشمیر ،انسپیکٹر فیصل مجید ،چیئرمین چوہدری فیض احمد قلعہ اسلام نگر ، چیئرمین چوہدری مقصود گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری شہزاد احمد مکیانہ، سابق سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری تنویر اصغر بھنگرانولہ، چوہدری محمد ادریس پھامبڑہ امریکہ، چوہدری محمد آصف وڑائچ ،سید خالد حسین شاہ، حاجی چوہدری طارق محمود ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری نصیر احمد ، چیئرمین چوہدری شیراز الحق بڈھن،حاجی چوہدری محمد نواز صراف ،حاجی چوہدری محمد اسلم، عدنان صدیق ، ،ملک امجد صراف ، ملک آصف رشید ، چوہدری علی حسنین صدر ٹانڈہ موبائل ایسوسی ایشن ضلعی صدر موبائل ایسوسی ایشن گجرات ملک راشد چوہدری قیصر عرف صاحب بارو،حاجی ملک شبیر حسین ، سابق ناظم چوہدری اصغر علی، چوہدری ارشد نواب گورسی ، چوہدری جاوید ریاض گورسی، چوہدری سلیم نواب گورسی ،سابق نائب ناظم چوہدری شاہد نعیم ارشد ،سید توصیف حیدر شاہ ،سید قیصر حسین شاہ ،ایس ایچ او توقیررانجھا،اے ایس آئی محمد اشفاق ، اے ایس آئی راشد ملہی ،چئیرمین ملک بشیر احمد اعوان ،حاجی چوہدری لیاقت علی ڈھو، مہر عظیم ، شاہد اقبال جسراء،چئیرمین چوہدری مظہر مہر،ملک عبدالرحمن کھوکھر ،چوہدری شان ظفر حاجی والہ، ڈاکٹر چوہدری جمشید علی ڈالیہ ،چوہدری مبشر ٹھاکر، لالہ چوہدری مہدی ممبر،چوہدری محسود احمد سابق کونسلر ،ڈاکٹر گلزار احمد ، ڈاکٹر حمزہ ،مرزا رضوان اکرم بیگ، ڈاکٹر گلزار احمد ،چوہدری شاویز گونا چھالے شریف ،چوہدری رضی مہر بھراج،ٹھیکیدار الطاف حسین رحمانی، چوہدری محمد نواز بھولا ، چیئرمین چوہدری قمر احمد ، ٹھیکیدار چوہدری اشفاق احمد رنگڑہ ،ملک فیصل شریف ، صدر موبائل ایسوسی ایشن ٹانڈہ چوہدری علی حسنین ، نائب صدر موبائل ایسوسی ایشن ضلع گجرات ملک راشد علی، سید علی رضا شاہ ، چوہدری نزیر احمد رضا ، مہر وسیم اقبال اعوان امریکہ ،چوہدری شہباز جٹ ،چوہدری محمد اقبال گجر لاہوریا، حاجی چوہدری ندیم امین ،چوہدری منیر احمد بانیاں سابق کونسلر ،ملک عاطف طفیل، ملک واصف طفیل ، چوہدری زاہد علی پٹواری ،ملک فیصل یوسف ، چوہدری احسان الٰہی ٹانڈہ ٹریول والے،چوہدری محمداشرف لاہوریاں,چوہدری ارشد لاہوریاں صدرانجمن گجراں لاہور،چوہدری فہد اشرف گجر لاہور،چئیرمین پیس کونسل پنجاب چوہدری قیصر گوندل،ڈاکٹر حماد زمان ریحانیہ،چوہدری محمداقبال ریحانیہ،چوہدری حاذق حسن گوندل،محمداہل گوندل،محمدحمدان گوندل سوک کلاں،چوہدری عظمت اللہ گجر،انجینئیرچوہدری شیربہادر شاہ پور،چوہدری قمر انوردھول خورد،چوہدری ارشد جنڈ پیر،کنوئینر لالا موسی سرکل چوہدری ظفر انور دھول خورد،چوہدری سہیل نواز ریحانیہ،چوہدری سجاداحمد،چوہدری شفقت اللہ وڑائچ،چوہدری سجاداحمد وڑائچ،چوہدری ولید دلاوروڑائچ،چوہدری افتخاراحمدبیگہ،چوہدری اختربیگہ ،چوہدری نثاراحمدبیگہ ،ایس ایچ او چوہدری انصر ساہی،چوہدری عامر حاجیوالہ،چوہدری عادل اکرم ریحانیہ،چوہدری فیصل ریحانیہ،چوہدری علی ظفر پوربہ،چوہدری عثمان مختار جیندڑ شریف،چوہدری خاور زمان بارو،چوہدری عظمت اللہ گجر،مرزا شہباز،چوہدری سجاد رسول پور،چوہدری مشاہد نصیر مکیانہ،چوہدری یاسر مہندی صابوول،حاجی عطا الرحمن گورائیہ الرحمان بلڈرز،چوہدری یاسرعباس ٹھاکر آف موٹا،چوہدری ولید سجاد ریحانیہ،چوہدری حماد بٹھووال،چوہدری فیصل اشرف چوہڑ چک،چوہدری سجاد وڑائچ شاہ جہانیاں،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ ،پرنس چوہدری جواد ذمان ریحانیہ،چوہدری جمیل ارشد پڈانہ،چوہدری عظیم پڈانہ،چوہدری دانش مظہر فتح پور،چوہدری سفیان ارشد فتح پور،ممبر چوہدری سجاد شاہ پور،چوہدری یاسر بہادر شاہ پور،چوہدری بلال افضل شاہ پور،چوہدری علی امیتاز شاہ پور،چوہدری اجمل افضل شاہ پور،سید اکرم شاہ شاہ پور،چوہدری اکرام شاہ پور،چوہدری احسن ذکا شاہ پور،چوہدری فلک شیر شاہ پور،چوہدری حبیب نواز شاہ پور،عباس عادل بٹ،ناصر احمد بٹ،سمی گلزار بٹ،،چوہدری زکا اللہ شاہ پور،چوہدری راشد شاہ پور،چوہدری شاہد گجر شاہ پور،چوہدری اکرام شاہ پور،چوہدری زیشان مظہر،شاہ،پور،چوہدری لقمان مظہر شاہ پور،چوہدری دانیال مظہر شاہ پور،چوہدری شہزاد لیاقت،چوہدری علی شیراز،چوہدری حسن حمزہ شاہ پور،چوہدری اذان عابد شاہ پور،چوہدری اسمعیل راشد شاہ پور،چوہدری سلار ارشد شاہ پور،چیئرمین چوہدری امتیاز دیوان ٹانڈہ پریس کلب کے سینیئر صحافیوں سمیت ضلع گجرات،سیالکوٹ،لاہور، آزادجموں و کشمیر سے ممتاز سماجی و سیاسی رہنماؤں ،اوورسیز پاکستانیوں ، یو اے ای کی ممتاز کاروباری شخصیات سمیت دوست احباب کی ہزاروں افراد نے شرکت کی اور چوہدری نوازرشیدریحانیہ کے صاحبزادے حمزہ نوازریحانیہ اور چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کی صاحبزادی کی شادی خانہ آبادی اور نئی جوڑی کی خوشگوار ازدواجی زندگی ، تابناک اور روشن مستقبل لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا (اختتام)۔
.