گھبرانے کی ضرورت نہیں،انشااللہ موجودہ صورتحال جلدٹھیک ہوجائیگی(رضوان ساجن)

متحدہ عرب امارات اب بھی اور ہمیشہ رہنے کے لیے سب سے محفوظ اور بہترین ملک رہے گا

15

۔،30سال سے دبئی میرا گھر ہے اور میں ہمیشہ اس غیر معمولی شہر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

یواے ای اب بھی اور رہنے کے لیے ہمیشہ سب سے محفوظ اور بہترین ملک رہے گا

مشکل وقت میں بھی ہم دبئی میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں(رضوان ساجن)

دبئی(اردوویکلی):: ریجن کی موجودہ صورتحال بارے بانی اور چیئرمین، ڈینیوب گروپ رضوان ساجن،نے کہا کہ”تین دہائیوں سے، دبئی میرا گھر رہا ہے، اور میں ہمیشہ اس غیر معمولی شہر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ رضوان ساجن نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی جگہ کامل نہیں ہے، اس طرح کے مشکل وقت میں بھی ہم دبئی میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

   دبئی میں اس وقت بھی ہرچیز معمول کے مطابق جاری وساری ہے ،میٹرو اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہےتمام ہوٹلز،سپرمارکیٹس کھلی ہیں شاہراہوں پرٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ زندگی کے تمام معمالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں،لوگوں میں کسی قسم  کی کوئی مایوسی یاخوف نہیں یہی دبئی کاحسن ہے۔میں یواے ای میں مقیم تمام کمیونٹیزکوپیغام دیناچاہتاہوں موجودہ صورتحال سے گھبرانے کی قطاً ضرورت نہیں یہ انشااللہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیگی۔ کیونکہ دنیابھر کے لوگ کاروبار اوررہائش کے لیئے دبئی متحدہ عرب امارات کوہی ترجیح دیتے ہیں۔

 چئیرمین وبانی ڈینیوب گروپ رضوان ساجن نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی بحرانوں پر قابو پا لیا ہے – 2008 کے فنانشل کرنچ سے لے کر کوویڈ۱۹ تک

ڈینیوب گروپ حکومت کی کوششوں کی حمایت اور شہر کی مسلسل کامیابیوں میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اب تک،ڈینیوب گروپ نے 450 سے زیادہ پھنسے ہوئے لوگوں کوڈینیوب کی عمارتوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے انتظامات کیئے ہیں۔ ہم مزید ضرورت مندوں کے لیے اپنی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ جہاں تک رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا تعلق ہے، اس مرحلے پر اثر کسی بھی بنیادی ساختی تبدیلی کے بجائے جذبات سے زیادہ ہوتا ہے۔” اس طرح کی پیشرفت عارضی غیر یقینی صورتحال کا باعث بن سکتی ہے، لیکن بنیادی باتیں مضبوط رہتی ہیں۔ میں آگے بڑھتے ہوئے ایک مستحکم اور پائیدار ترقی کی رفتار میں پراعتماد ہوں۔”۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }