نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ملبے تلے دبے ایک بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال پولیس نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد کرشی وکاس بینک کی تریشولی ڈھونگے شاخ کے ملبے میں دبے لاکرز تلاش کیے۔
پولیس کے مطابق لاکرز سے تقریباً 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
करिब ८ घण्टाको निरन्तर प्रयास पछि कृषि विकास बैंक, त्रिशूली ढुंगे शाखाबाट करिब रु. १.५ करोड नगद, अनुमानित रु. ५० करोडको सुन तथा महत्वपूर्ण कागजात सुरक्षित स्थानमा सार्दै नेपाल प्रहरी । pic.twitter.com/vAOoOP2VT8
— Nepal Police (@NepalPoliceHQ) August 30, 2026
پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ تک پہنچنے کیلئے ملبہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے لاکرز کو بھی باہر نکالا گیا۔
نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں کئی فٹ ملبے تلے دب گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی بینکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔