پاکستانی نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

19

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے ذہین اور باصلاحیت نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔

سبحان اللہ نامی نوجوان نے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود 6 سال کی مسلسل محنت کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کیا۔ حکومت نے 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آزمائشی مظاہرے کے بعد اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

با صلاحیت نوجوان مقامی سطح پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نوجوان سبحان اللہ کے مطابق 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر کا آزمائشی مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا، کامیاب تجربے کی صورت میں اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

سبحان اللہ نے بتایا کہ بچپن سے شوق تھا اور ابتدائی عمر میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا، بعد میں مشینری اور مختلف آلات کے بارے میں دلچسپی مزید بڑھتی گئی۔ ہیلی کاپٹر کی تیاری میں مطلوبہ پرزہ جات اور دیگر سامان کے حصول کے لیے انہیں لاہور، تیمرگرہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں کے سفر کرنا پڑے۔

نوجوان نے کہا کہ اگر حکومتی تعاون حاصل ہو تو مستقبل میں مزید جدید اور بڑے منصوبوں پر بھی کام کر سکتے ہیں، ایک ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے تجربے کے بعد اب وہ ایک ہفتے کے اندر دوبارہ ایسا ہیلی کاپٹر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس پورے سفر میں ان کے اہل خانہ نے ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔

ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے نوجوان کا تعلق باجوڑ کے ایک محنت کش طبقے سے ہے۔ سبحان اللہ کا خاندان سیزن کے دوران پنجاب میں چپل فروخت کرکے روزگار حاصل کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }