بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

9

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام فارمیٹس کے مجموعی رنز کے اعتبار سے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا نے یہ اعزاز ویمنز ایشیا کپ 2026 کے گروپ اے میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے 303ویں انٹرنیشنل اننگز میں متھالی راج کے 10 ہزار 868 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

🚨 Record Alert 🚨

Smriti Mandhana is now the leading run-getter in women's internationals 🫡🫡

She surpasses former #TeamIndia captain Mithali Raj 👏👏#WomensAsiaCup | #INDvHK pic.twitter.com/qqxNYJcunz
— BCCI Women (@BCCIWomen) September 3, 2026

سمرتی مندھانا اب ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس 10 ہزار 740 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ریکارڈ ساز اننگز کے دوران مندھانا نے صرف 64 گیندوں پر 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، تاہم وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہوگئیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ اوورز میں 193 رنز بنائے۔

مندھانا نے اس اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 18ویں سنچری بھی مکمل کی اور آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ کی 17 سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سمرتی مندھانا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں 93ویں مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں اور متھالی راج کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والی بیٹر بن گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }