کوئٹہ، پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی

12

کوئٹہ:

شہر کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم حملہ آوروں نے شالکوٹ تھانے کو نشانہ بناتے ہوئے تین دستی بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }