کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار

12

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گھگھر پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھگھر پھاٹک ایم ڈی اے پروجیکٹ سروس روڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عامر علی ولد سرور علی کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکوؤں نے پولیس کو اپنے نام جنید ولد آچر اور ساحل ولد فیصل بتائے۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول مع گولیاں، کیش رقم، موبائل فونز اور ایک رکشا برآمد کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلشنِ حدید، شاہ لطیف، قائدآباد، سچل، سہراب گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے اور گلستانِ جوہر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے ان انکشافات کی مزید تفتیش اور تصدیق جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }