شاداب خان کی سلیکشن سے متعلق معاذ صداقت کا بڑا بیان!

15

پاکستان کے بلے باز معاذ صداقت نے کہا ہے کہ شاداب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ مڈل آرڈر میں درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں، جس سے ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری آنے کی امید ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد بلے باز نے میڈیا سے گفتگو کی۔

گفتگو میں معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی، ان کی یہ پہلی نصف سنچری تھی اور وہ آئندہ میچز میں بھی اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور پاور پلے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وہ اپنی قدرتی صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا پسند کرتے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے خود کو زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں۔

شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے معاذ صداقت نے کہا کہ شاداب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور انہیں میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر کی بیٹنگ کے حوالے سے نوجوان بلے باز نے کہا کہ حسن نواز مڈل آرڈر میں اچھی بیٹنگ کرتے ہیں، جبکہ عبدالصمد بھی اچھی فارم میں ہیں۔ ان کے مطابق مڈل آرڈر میں درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں، جس سے ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری آنے کی امید ہے۔

معاذ صداقت نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }