حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

17

حیدرآباد:

کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے ڈویژن کے تمام 9 اضلاع میں آئندہ 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری اور دادو میں بغیر اجازت مظاہرے، ریلیاں، جلوس، دھرنے، بھوک ہڑتال اور جلسے کرنے پر پابندی ہوگی۔

احکامات کے مطابق سڑکیں بند کرنے، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکم نامے میں توہین آمیز خطابات اور ایسی تقاریر یا سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جن سے عوام میں بے چینی یا نفرت پھیلنے کا خدشہ ہو۔

کمشنر حیدرآباد کے احکامات کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }