پشاور میں دفعہ 144 نافذ، کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

14

پشاور:

ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت جلسے، جلسوس، احتجاج پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر فوج داری دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }