کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر کا بلاول بھٹو کی دعوت پر جواب

13

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو کی مذاکرات کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، مذاکرات کے پیچھے تو ہماری حکومت چلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہم بیٹھے پھر اس کو کس نے کہا مذاکرات چھوڑ دیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈیڈ لاک کی صورت میں کیا بات چیت ختم ہو جاتی ہے؟ کیا مذاکرات میں فریقین ٹیبل سے اٹھ جاتے ہیں؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے آپ کو مذاکرات کی میز سے اٹھایا اور کیوں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی ہر فورم پر مخالفت کی ہے، گورنر راج ناجائز اور ماورائے قانون اقدام ہے، ایسے حالات نہیں تھے کہ آپ گورنر راج یا ایمرجنسی لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے پوری بیوروکریسی کو تبدیل کر دیا۔ اب ایک پوری سیاسی جماعت کو ختم کرنے کے لیے پیچھے لگے ہیں، یہ اقدامات جمہوریت کے بھی خلاف ہیں، اس کو بند ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا 11 اکتوبر کے بعد سے سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، ہمارے ایم پی ایز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ساتھ بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }